کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال پر محکمہ جیل خانہ جات خیبر پی کے کے 5 افسربرطرف
پشاور (نوائے وقت نیوز) محکمہ جیل خانہ جات کے 5 افسران ملازمت سے برطرف کر دئیے گئے۔ محکمہ داخلہ خیبر پی کے کے مطابق افسران کو کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال پر برطرف کیا گیا۔ جیل خانہ جات کے 14 افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے سزائیں دی گئیں۔ کارروائی محکمانہ انکوائری کے بعد کی گئی۔ جیل خانہ جات میں کرپٹ افسران اور اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔
جیل افسران / برطرف