آپریشن خیبر ون: آئی ڈی پیز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار سے متجاوز، رجسٹریشن پوائنٹ پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا اہتمام
اسلام آباد (اے پی پی) پاک فوج کی جانب سے خیبرایجنسی میں جاری آپریشن خیبرون کے نتیجہ میں آئی ڈی پیزکی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 731 تک پہنچ گئی جن میں دو لاکھ بچے بھی شامل ہیں، بے گھر افراد کے بچوں کو رجسٹریشن پوائنٹ پر پولیو کے خاتمے کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں۔ وزارت سفیران کے ترجمان کے مطابق بے گھر افراد کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بے گھر افراد کومفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
آپریشن خیبر ون