• news

دھرنا شرکت کیس: پشاور ہائیکورٹ کا سپیکر اور وزیراعلی کیخلاف کارروائی کا حکم واپس

پشاور (نوائے وقت نیوز) سپیکر اور وزیراعلی خیبر پی کے کی دھرنوں میں شرکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں پیش نہ ہونے پر سپیکر اور وزیراعلی کے خلاف یکطرفہ کارروائی کا حکم دیا تھا، عدالت نے سپیکر اور وزیراعلی کے خلاف یکطرفہ کارروائی سے متعلق احکامات واپس لے لئے۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس حیدر علی خان نے سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے عبدالطیف یوسف زئی عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلی نے سول نافرمانی یا بل جمع نہ کرانے سے متعلق ہدایات جاری نہیں کیں۔ جنرل سیکرٹری پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایاز خان نے درخواست دائر کی تھی۔ رٹ میں موقف تھا کہ سپیکر اور وزیراعلی آئین کے مطابق سیاسی جلسے میں حصہ نہیں لے سکتے۔
دھرنا کیس

ای پیپر-دی نیشن