پاکستان جاپان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے 3 منصوبوں پر عملدرآمد کا معاہدہ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان اور جاپان نے تین کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیارہونے والے قدرتی آفات سے نمٹنے کے تین منصوبوں پر عملدرآمد پر دوطرفہ معاہدہ کیا ہے، معاہدوں سے نکاسی¿ آب اور محکمہ موسمیات کے نظام میں بہتری آئے گی۔ معاہدوں پر معاشی امور کے سیکرٹری سلیم سیٹھی اور جاپان کے سفیرہیروشی انوماتا نے ایک تقریب میں دستخط کئے۔ پہلے منصوبے سے گوجرانوالہ میں موجودہ نکاسی کے نظام کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی جس سے صفائی ستھرائی میں بہتری آئے گی۔
جاپان/ پاکستان