مصری بحریہ کی کشتی پر حملہ‘8 اہلکار ہلاک : دہشت گردی ہے ‘ فوجی ترجمان
قاہرہ (این این آئی + بی بی سی+ اے ایف پی) مصر میں بحریہ کی کشتی پر حملے کے نتیجے میں آٹھ اہلکار ہلاک اورپانچ زخمی ہو گئے، دہشت گردانہ کارروائی مصری صوبہ دامیتا کے ساحلی علاقے کے نزدیک سمندر میں کی گئی، تاہم جوابی کارروائی کر کے فوج نے حملہ آوروں کے زیر استعمال چار کشتیاں تباہ کر دی ہیں جبکہ 32 افراد کو گرفتار کر لیا۔،فوجی ترجمان کے مطابق یہ دہشت گردانہ کارروائی ہے ۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مصری سفارتخاکے کے قریب بم دھماکہ ہوا۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ عینی شاہدین نے بتایا قریبی عمارتوں اور دکانوں کو معمولی نقصان پہنچا۔