ملتان میں دہشت گردی کا خطرہ حساس اداروں کی وارننگ
ملتان (این این آئی) ملتان میں حساس اداروں نے دہشت گردی کے خطرے کی وارننگ جاری کردی ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے ملتان پولیس کو وارننگ جاری کی گئی ہے، مراسلے کے مطابق دہشت گردوں نے بارود اور اسلحہ خفیہ مقام تک پہنچا دیا۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد نشتر میڈیکل کالج، سینٹرل جیل اور ایئر پورٹ پر کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں، پولیس کو بوسن روڈ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کی ہدایت بھی کی گئی۔
ملتان/وارننگ