• news

سعودی عرب پر حملے کئے جائیں‘ یہودیوں اور صلیبیوں کو جلد شکست ہو گی : البغدادی

بغداد (اے ایف پی + رائٹرز) جنگجو تنظیم داعش نے سربراہ ابوبکر البغدادی کی آڈیو ٹیپ جاری کر نے دعوی کیا ہے جس کا دورانیہ 17 منٹ ہے۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا یہ کب ریکارڈ ہوئی۔ ابوبکر البغدادی کی حملے میں زخمی اور ہلاکت کی غیر مصدقہ رپورٹس کے بعد پہلی آڈیو منظر عام پر آ ئی ہے۔ بغدادی نے سعودی عرب میں حملے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا داعش کے سپاہیو جہاد کے ہر جگہ آتش فشاں کھول دو۔ آمروں کے خلاف زمین پر آگ لگا دو۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی عراق اور شام میں ہمارے خلاف امریکہ اور اتحادیوں کی کارروائی ناکام ہو رہی ہے۔ ہم دیکھتے ہیں امریکہ اور اس کے اتحادی خوف اور ناکامی سے کانپ رہے ہیں۔ یقین کریں آپ کی ریاست اچھی حالت میں ہے۔ روم پہنچنے تک مجاہدین کی پیشقدمی جاری رہے گی۔ یہودیوں اور صلیبیوں کو جلد شکست ہو گی۔سعودی قیادت کو بیماری قرار دیا آزاد ذرائع سے آڈیو کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ای پیپر-دی نیشن