• news

طاہر القادری 20 نومبرکو لاہور آ رہے ہیں کسی میں ہمت ہے تو گرفتار کر لے: رحیق عباسی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وارنٹ گرفتاریاں، جیلیں اور ہتھکڑیاں انقلاب کا راستہ روک نہیں سکتیں۔ حکومت 150 کی بجائے پندرہ سو مقدمات بھی درج کرے تو ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے خون کا حساب لیں گے۔ پی ٹی وی اور سیکرٹریٹ پر حملہ ہم نے نہیں کیا۔ پرویز رشید اور ماروی میمن نے یہ میچ فکس کیا تھا۔ 20 نومبر کو طاہرالقادری لاہور آ رہے ہیں کسی میں ہمت ہے تو گرفتار کر لے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پیپلزکالونی میں پریس کانفرنس کرتے کیا۔ انہوں نے کہا جوائنٹ انوسٹی گیشن کو مسترد کرتے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون کا سودا ہرگز نہیں کریں گے اگر حکومت چاہتی ہے ہمیں ڈرا دھمکا کر ماڈل ٹاؤن واقعہ کو چھپایا جا سکتا ہے تو ایسا ممکن نہیں، ہم گرفتاریوں اور جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ 70دن کے تاریخی دھرنے سے عوام کو حقوق حاصل کرنے کی نئی طاقت ملی ہے۔ چنیوٹ میں من پسند افراد کو پنجاب حکومت کی جانب سے امداد اور ریلیف ملا ہے۔ سیلاب متاثرین دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن