عوام کو جلائو گھیرائو پر اکسانے پر شیخ رشید کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست
راولپنڈی (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی طرف سے عوام کو جلائو گھیرائو اور مارا ماری کیلئے اکسانے پر (ن) لیگی رہنما نے تھانہ کینٹ میں آئین قانون و ملک کے خلاف سازش اور بغاوت کے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا دی۔ محمد اکمل مرزا نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب میں شیخ رشید احمد نے عوام کو جلائو گھیرائو پر اکسایا ‘ ماضی میں مشرف دور میں جاوید ہاشمی کو انہی الزامات پر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاحال شیخ رشید احمد کے خلاف پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔