• news

ملکی مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں: نوازشریف

لندن (نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم نوازشریف  جرمنی اور برطانیہ کے دوروں کے بعد وطن واپس روانہ  ہوگئے۔ لیوٹن  ائر پورٹ پر پاکستانی  ہائی کمشن  سید ابن عباس  اور دیگر حکام  نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔  وزیراعظم نوازشریف  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش  مسائل  کے حل کیلئے  دن رات کام کر رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاک برطانیہ توانائی و سرمایہ کاری کانفرنس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ سے بھی ملاقات کی۔

ای پیپر-دی نیشن