• news

مالی صحت اور دیگر حالات ،کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ پر 6 ماہ کیلئے پابندی عائد

کراچی+ لاہور (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ)  ڈیپازٹرز اور دیگر فریقوں کے مفادات کا تحفظ کرنے اور کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ  کی مالی صحت اور دیگر حالات کی وجہ سے وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی درخواست پر بینکنگ کمپنیز آرڈیننس 1962ء کی دفعہ 47 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ پر چھ ماہ کی مدت کے لئے پابندی کا فیصلہ ہے جو 14 نومبر 2014ء کے کاروباری دن کے اختتام سے لاگو ہو گا۔ اس کے نتیجے میں بینک کے بعض قرضوں اور مالی ذمہ داریوں کی ادائیگی معطل ہو جائے گی جبکہ یہ بینک پر واجب تمام ادائیگیوں/  بازیابی کی وصولی کرتا رہے گا۔ وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ بینکنگ کمپنیز آرڈیننس 1962ء کی شقوں کے مطابق چھ مہینوں میں بینک کی تشکیل نو یا انضمام کے لیے اقدامات کرے۔ اس طرح بینک کے 92.33 فیصد سے زائد اکائونٹ ہولڈرز اپنے کھاتوں کو آپریٹ کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ تاہم 0 300,00 روپے سے زائد کا بیلنس رکھنے والے اکائونٹ ہولڈرز کو مؤثر تاریخ سے صرف مذکورہ منظور شدہ حد تک رقوم نکلوانے کی اجازت ہو گی۔ کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ کا تمام بینکوں کے مجموعی اثاثوں میں حصہ صرف 0.6 فیصد ہے اور اسٹیٹ بینک ڈپازٹرز اور بینکاری نظام کے بہترین مفاد میں اس کے حل کو یقینی بنائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن