افغان صدر کیساتھ آج پالیسی رہنمائوں کا ایک گروپ ملاقات کریگا
اسلام آباد(جاوید صدیق)افغانستان کے صدر اشرف غنی آج ہفتہ کے روز سیرینا ہوٹل میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے ایک گروپ سے ملاقات کریں گے۔اس ملاقات کا اہتمام پاکستان میں افغانستان کے سفارتخانہ نے کیا ہے پاکستانی سیاسی سفیروں سے افغان صدر پاکستان اور افغانستان کے درمیان پارلیمانی رابطوں اور سیاسی وفود کے تبادلوں کی تجویز پیش کریں گے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان عوامی رابطوں کو مستحکم بنایا جائے۔ افغان صدر سے ملاقات کرنیوالوں میں مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی، کے پی کے میں عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی، شامل ہوں گے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی آج جمعہ کے روز 11 بجے اسلام آباد کے مونومنٹ میں یادگاربدا لگائیں گے۔