پنجاب میں پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا: ترجمان محکمہ صحت
لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے گزشتہ روز ملک میں پولیو کے جن نئے کیسز کی تصدیق کی ہے ان میں سے کسی کا بھی تعلق صوبہ پنجاب سے نہیں ہے اور اس حوالے سے ڈیرہ غازی خان میں پولیو کا ایک مریض رپورٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان نے مزید کہا رواں سال پنجاب میں اب تک پولیو کے جو 3کیس رپورٹ ہوئے تھے ان کا تعلق شیخوپورہ، چکوال اور بھکر سے ہے اور کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا اور نہ ہی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے ڈیرہ غازی خان سے کسی پولیو کیس کی تصدیق کی ہے۔