• news

قومی اسمبلی کا اجلاس 24 نومبر اور سینٹ کا 8 دسمبر کو طلب کیا جا رہا ہے، وزیر مملکت پارلیمانی امور

اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمانی امورکے وزیر مملکت شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 24 نومبر جبکہ سینٹ کا 8 دسمبر کو طلب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے  بتایا کہ وزارت پارلیمانی امور نے 17 نومبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی تھی جو ابھی تک منظور نہیں ہوئی۔ اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ اجلاس 24 نومبر کو  کو بلایا جائیگا جبکہ سینٹ کا اجلاس 8 دسمبر کو طلب کرنے کی سمری بھی وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے اور دونوں اجلاس  الگ الگ منعقد کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن