گوجرانوالہ: پی ٹی آئی کی ریلی میں اسلحہ کی نمائش عدالت نے 4 ملزموں کو 14 روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کی ریلی میں اسلحہ کی نمائش کرنے کے الزام میں گرفتارچار ملزموں کو عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔ تھانہ دھلے پو لیس نے پی ٹی آئی کی ویلکم عمران ریلی میں سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار کئے گئے 4 ملزمان یاسر، امتیاز، عمران اور افضل کو جوڈیشل مجسٹریٹ ضمیر حسین شاہ کی عدالت میں پیش کیا جہاں وکلاء صفائی نے موقف اختیار کیا کہ یہ مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے جو اسلحہ برآمد ہوا وہ لائسنسی ہے جس پر فاضل جج نے ملزمان کی اسلحہ کی نمائش کے مقدمہ میں تیس تیس ہزار کے مچلکوں پر ضما نتیں منطور کرلیں تاہم نقص امن کے مقدمے میں انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریما نڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔