• news

لاہور میں داعش کے پوسٹرز لگانے، وال چاکنگ کرنیوالے متعدد افراد گرفتار

لاہور( نامہ نگار) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے پوسڑز لگانے اور وال چاکنگ کرنے والے ملزمان کا سراغ لگا لیا ہے۔ کینال روڈ پرگھروں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق  ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے جو شہر کے مختلف علاقوں نواب ٹائون، گرین ٹائون، مناواں، کاہنہ، برکی اور گرد و نواح میں کرایہ کے گھروں اور فلیٹس میں رہائش پذیر ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف کے حکم پر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں متعدد افراد کوحراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد کو مختلف تھانوں کی حوالات میں رکھا گیا ہے جبکہ پرنٹنگ پریس مالکان سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن