سمن آباد: بدچلنی کے شبہ میں باپ نے بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا
لاہور (نامہ نگار) سمن آباد کے علاقہ میں بدچلنی کے شبہ پر باپ نے ایم ایس سی کی طالبہ 21 سالہ بیٹی کو چھری سے گلا کاٹ کر موت کے گھات اتار دیا اور خود پولیس کو گرفتاری دیدی۔ بتایا جاتا ہے کہ سمن آباد کے علاقہ دوسرا گول چکر کے رہائشی شاہد کو اپنی بیٹی (ن) کے کردار پر شک تھا جس پر دونوں باپ بیٹی میں متعدد بار جھگڑا ہو چکا تھا۔ گزشتہ روز بھی دونوں باپ بیٹی میں اس بات پر دوبارہ جھگڑا ہو گیا جس پر شاہد نے طیش میں آ کر چھری سے اپنی بیٹی کی شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی اور ملزم شاہد کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔