• news

الائیڈ بینک کے سرکاری حصص کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر کے تقرر کی منظوری

اسلام آباد (آئی این پی) نجکاری کمیشن نے الائیڈ بینک کے سرکاری حصص کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیرکے تقرر کی منظوری دیدی۔ الیگزر سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک اور اے کے ڈی سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کنسورشیم کی شکل میں الائیڈ بینک کے سرکاری شیئرز کی نجکاری فلور پرائس مقرر کریں گے اور مارکیٹنگ کریں گے۔ جمعہ کو نجکاری کمیشن آف پاکستان کا 14 ویں اجلاس چیئرمین محمد زبیر عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں الائیڈ بینک کے سرکاری شیئرز کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر کیلئے درخواستوں کی چھانٹی کے بارے میں تفتیشی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں الائیڈ بینک کے سرکاری شیئرز کی نجکاری کیلئے الیگزر سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک پرائیویٹ لمیٹڈ اور اے کے ڈی سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو کنسورشیم کی صورت میں مالیاتی مشیر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن