مریدکے: سبق یاد نہ کرنے پر اساتذہ کا تیسری جماعت کے بچے پر تشدد، بے ہوش کردیا
مریدکے (نامہ نگار) استاد اور استانی کی مار نے بچے کو بے ہوش کردیا۔ تفصیل کے مطابق ٹائون مریدکے کے نجی سکول کے پرنسپل حسن رضا اور استانی صبا نے تیسری جماعت کے طالب علم فیضان بٹ کو سبق یاد نہ کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگیا جس کی حالت نازک ہے۔ ورثا نے استادوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔