• news

کرپشن الزامات کا سامنا کرنیوالے تمام پی پی عہدیدار فارغ کر دیئے جائیں گے

اسلام آباد (سجاد ترین/ خبر نگار خصوصی) کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے پی پی پی کے تمام مرکزی عہدیدار تبدیل کئے جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹیم میں ایسے رہنما شامل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ 30 نومبر کو پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے بعد پارٹی کی نئی پالیسی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے پیپلز پارٹی کے ضلعی اور سٹی کے عہدیداروں کو 30 نومبر کو لاہور طلب کر لیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے رہنماؤں کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے سے بھی انکار کردیاہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی آئین میں شریک چیئرمین کا کوئی عہدہ نہیں‘ لہذا ورکرز کنونشن میں رائے لی جائے گی اور اگر کنونشن میں شامل اکثریت نے شریک چیئرمین کا عہدہ ختم کرنے کی سفارش کی تو یہ عہدہ ختم کر دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی آئین میں کوئی کور کمیٹی بھی نہیں۔ اس بارے میں کنونشن میں بحث کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن