طاہر القادری پر 1990ءمیں ہونیوالے حملے کی رپورٹ غائب، انکوائری کمیٹی بنا دی گئی
لاہور (اے پی اے) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پر 1990ءمیں ہونےوالے حملہ کے کیس کی انکوائری رپورٹ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس انکشاف نے محکمہ داخلہ میں ہلچل مچا دی ہے اور ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فائل غائب کرنے میں کس کا ہاتھ ہے۔ ذرائع کے مطابق ذمہ داران کا پتہ چلانے اورفائل کی بازیابی کیلئے سیکرٹری صحت جواد رفیق کی سربرہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
انکوائری رپورٹ غائب