• news

وہاڑی: ناجائز تعلقات کے شبے میں شوہر کے ہاتھوں خاتون اور نوجوان کا وحشیانہ قتل سر، ہاتھ، پا¶ں کاٹ ڈالے

وہاڑی (نامہ نگار) ناجائز تعلقات کے شبہ پر نعیم نامی ڈرائیور نے اپنی بیوی اور اسکے مبینہ آشنا 25 سالہ محمد نواز کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ قتل کے بعد ٹوکے سے وار کر کے خاتون کا سر تن سے جدا کردیا جبکہ مبینہ آشنا ہاتھ ، پاﺅں بھی کاٹ دئیے۔
ملزم اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ مقتول محمد نواز نعیم کا دوست تھا اور وہ بھی اسلام آباد میں ٹیکسی ڈرائیور تھا۔ پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیں اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔
وہاڑی/ خاتون قتل


ای پیپر-دی نیشن