• news

ڈیرہ غازی خان: کھوسہ ہاﺅس خود کش حملہ کیس میں 2 مجرموں کو سزائے موت تین کو عمر قید

ڈیرہ غازیخان (نوائے وقت رپورٹ + آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کھوسہ ہاﺅس خود کش حملہ کیس میں 2 مجرموں حنیف گبول اور محمد صادق کو سزائے موت اور تین کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ اور دو کو شک کا فائدہ ددیکر بری کر دیا۔ 15دسمبر 2009ءکو سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی رہائشگاہ کے مین گیٹ پر خود کش دھماکہ ہوا تھا جس میں 36افراد جاں بحق اور97سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے 7 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا اور چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔
کھوسہ ہاﺅس دھماکہ

ای پیپر-دی نیشن