• news

ساف ویمن فٹ بال :نیپال اورسری لنکا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

 اسلام آباد( سپورٹس رپورٹر) ساف ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے گروپ بی میں سے نیپال اور سری لنکا کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ نیپال کے ہاتھوں شکست کے بعد میزبان پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ۔ سری لنکا نے بھوٹان کو 3-0سے شکست دیدی ۔ ہاف ٹائم تک سری لنکا کو 2گولوں کی برتری حاصل تھی۔نیپال نے پاکستان کو2 گولوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔ دونوں گول پہلے ہاف میں ہوئے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدرمخدوم فیصل صالح حیات نے بھی یہ میچ دیکھا اور میچ کے بعد پاکستان کی ٹیم کو اس خطے کی بہترین ٹیم نیپال کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔

ای پیپر-دی نیشن