• news

نیوزی لینڈ کیخلاف شاندارکامیابی خوش آئند ہے: شاہد آفریدی

کراچی (آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ ٹےم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف شاندارکامیابی خوش آئند ہے، ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے،تمام پلیئرز کوکھل کر بغیر ڈرے کھیلنا ہوگا، ٹی 20 آسان گیم نہیں، 2016ءکیلئے ابھی سے پلان بنالیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویومیں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لئے کچھ بڑا کرنا ہے تو تمام پلیئرز کوکھل کر بغیر ڈرے کھیلنا ہوگا،سعیداجمل کی جگہ ذوالفقار بابر، رضا حسن بہترین ٹیلنٹ ہیں، ورلڈکپ 2015 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے، ٹی 20 آسان گیم نہیں، 2016ءکیلئے ابھی سے پلان بنالیا ہے۔


ای پیپر-دی نیشن