• news

اے ٹی پی ٹور فائنلز :راجر فیڈرر نے اینڈی مرے کو شکست دیدی

لندن(سپورٹس ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اینڈی مرے کوسائیڈ لائن لگا کراے ٹی پی ورلڈ ٹورفائنلزکے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حا صل کرلی لیکن سوئس کھلاڑی نے مرے کوصرف ایک ہی گیم جیتنے کا موقع دیا۔سترہ مرتبہ کے گرینڈ سلم فاتح فیڈررنے ابتدائی سیٹ چھ صفرسے جیتا، دوسرے سیٹ میں چھ ایک سے فتح سمیٹی۔ یہ دوہزارسات کے بعد اینڈی مرے کی بدترین شکست تھی جس کے بعد وہ سیمی فائنل کی دوڑسے بھی باہرہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن