• news

اے بی ڈی ویلیئرز نے ون ڈے تاریخ میں تیز ترین 7 ہزار رنز مکمل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

 پرتھ( آن لائن)جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ون ڈے کرکٹ تاریخ میں تیز ترین 7 ہزار رنز مکمل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ویلیئرز نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میں یہ سنگ میل عبور کر کے گنگولی کو ریکارڈ سے محروم کر دیا، ویلیئرز نے 166 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا جبکہ اس سے قبل اس ریکارڈ پر بھارتی بلے باز سارو گنگولی کا قبضہ تھا۔

ای پیپر-دی نیشن