پاکستان بھارت کے درمیان آئندہ سال مارچ میں ہاکی سیریز کے امکانات روشن
لاہور (نمائندہ سپورٹس) کرکٹ بورڈ کی طرح پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی نیوٹرل وینیو پر ہاکی کے مقابلوںکے انعقاد اور میزبانی پر عملی کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین آئندہ سال مارچ میں بنگلہ دیش میں ہاکی سیریز کے انعقاد کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت بنگلہ دیش میں ہاکی سیریز کھیلنے پر متفق ہیں اور بنگلہ دیش میزبانی کے لئے تیار ہے۔ بنگلہ دیش کے نیوٹرل مقام پر پاکستان‘ بھارت کے ساتھ ہاکی سیریز کھیلے گا۔ اس ضمن میں انڈین ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ جبکہ بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن بھی پاکستان کو نیوٹرل وینیو کے لئے سہولیات دینے پر رضا مند ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ ہاکی میچز کے لئے متحدہ عرب امارات میں بھی میزبانی کا آپشن زیرغور ہے۔