• news

مچل جانسن نے2014 کے بہترین اور ٹیسٹ کرکٹر کا ایوارڈ جیت لیا

دبئی(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے مچل جانسن نے دوہزارچودہ کے بہترین کرکٹراورٹیسٹ کرکٹرکا ایوارڈ جیت لیا۔جانسن نے ٹیسٹ کرکٹرکا ایوارڈ پہلی بارجبکہ کرکٹرآف دی ائیرکا خطاب دوسری بارجیتا، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئیرزسال کے بہترین ون ڈے کرکٹر قرار پائے، آسٹریلیا کے آرون فنچ کوبہترین ٹی ٹوئنٹی پرفارمنس پرایوارڈ دیا گیا، انگلینڈ کے گیری بیلنس دوہزارچودہ کے بہترین ایمرجنگ کرکٹرقرارپائے، سال کی بہترین وومن ون ڈے کرکٹرکا ایوارڈ انگلینڈ کی سارا ٹیلرکوملا، سال کے بہترین امپائرکی ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل برونے جیتی، ایوارڈز کی طرح آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے جبکہ پاکستان کے واحد پلئیرمحمد حفیظ کا نام ون ڈے ٹیم میں شامل ہے۔ آئی سی سی ایوارڈزکی تقریب آج نشرکی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن