• news

لاہور: 3 سال سے روپوش توہین رسالت کا ملزم گرفتار

لاہور (اے ایف پی) لاہور میں پولیس نے تین سال سے روپوش توہین رسالت کے ایک مسیحی ملزم کو گرفتار کر کے تلہ گنگ کے ایک تھانے میں منتقل کر دیا ہے۔ قیصر ایوب کیخلاف 2011ء میں تلہ گنگ میں توہین رسالت کا مقدمہ درج ہوا تھا جس کے بعد وہ روپوش ہو گیا تھا۔ لاہور کے رہائشی 40 سالہ ایوب پر کرسمس کے موقع پر ایک مسیحی ویب سائٹ پر گستاخانہ میسج پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔ ایک مقامی شہری نے 3 سال قبل پولیس کو ایوب کیخلاف پیغمبر اسلام کے حوالے سے گستاخانہ زبان استعمال کرنے کی شکایت درج کرائی تھی۔ 2012ء میں تلہ گنگ میں ایک سیشن کورٹ نے کمپیوٹر سائنس کے گریجویٹ ایوب کو مفرور قرار دیا تھا جس کے بعد سے وہ روپوش تھا اور پولیس اسکی تلاش کر رہی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن