• news

لاہور: 7 روز میں برائلر مرغی کا گوشت 29 روپے کلو مہنگا، سبزیوں اور پھلوں کی قیمت بھی 10 سے 40 روپے کلو بڑھی

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں 7 روز کے دوران پرچون سطح پر ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 29 روپے اضافہ ہو گیا ہے اور برائلر گوشت کا ریٹ 162 روپے سے بڑھ کر 191 روپے تک ہو گیا ہے جبکہ ہفتے کے روز  پرچون سطح پر علامہ اقبال ٹائون، سمن آباد، اچھرہ، مزنگ، اندرون شہر، گلبرگ، ماڈل ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی بھی جاری رہی۔ صارفین کے مطابق دکانداروں نے سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں سے 10 روپے سے لیکر 40 روپے تک مہنگے فروخت کئے۔ نئے آلو کی فی کلو قیمت 59 روپے مقرر کی تھی لیکن دکاندار اسے75 روپے تک فروخت کرتے رہے۔ پیاز 24 کی بجائے 32، ٹماٹر 32 روپے کی بجائے 45، لہسن دیسی 136 کی بجائے 165، ادرک تھائی لینڈ 176 کی بجائے 225 روپے، پالک18 کی بجائے 25 روپے، کھیرا دیسی 51 کی بجائے 65 روپے، کریلے 55 کی بجائے 75 روپے، لیموں چائنہ 59 کی بجائے 85 روپے، پھلیاں 46 روپے کی بجائے 70 روپے، بند گوبھی 47 کی بجائے 65 روپے، پھول گوبھی 46 کی بجائے 62، شملہ مرچ 116 کی بجائے 125 روپے، اروی 37 کی بجائے 50، گھیا کدو 21 کی بجائے 32، گھیا توری 51 کی بجائے 62، مٹر 120 کی بجائے 160، مولی 18 کی بجائے 26 روپے، بھنڈی 47 کی بجائے 55 روپے، پھلوں میں سیب کالا کلو اول 118 کی بجائے 135 روپے، انار دیسی 126 کی بجائے 150 روپے،انار قندھاری 162روپے کی بجائے 200روپے ، کیلا درجہ اول درجن 58روپے کی بجائے 85 روپے، انگور سندرخانی208 کی بجائے 265 روپے، انگور ٹافی162 کی بجائے 185 روپے، مسمی 90 کی بجائے 110 روپے، جاپانی پھل 55کی بجائے 70 روپے،فروٹر 53 کی بجائے 70 روپے میں فروخت ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن