سرحدی خلاف ورزیوں پر ایرانی حکام سے احتجاج، مشترکہ گشت، مواصلاتی رابطوں پر اتفاق
چاغی (نوائے وقت رپورٹ) تفتان میں ڈپٹی کمشنر چاغی کی زیرصدارت پاکستان ایران سرحدی حکام کا اجلاس ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق سرحدی خلاف ورزیوں اور مارٹر حملوں پر پاکستانی حکام نے ایرانی حکام سے احتجاج کیا۔ دونوں ممالک کے حکام سرحدی خلاف ورزی روکنے کیلئے مشترکہ گشت اور موصالاتی رابطوں پر متفق ہوگئے۔ ایرانی حکام تجارتی اور سفری راہداریورں پر عائد سخت شرائط نرم کرنے پر آمادہ ہوگئے۔
سرحدی حکام