• news

بنوں جیل کے باہر پی ٹی آئی ورکروں کے گو نواز گو کے نعرے، آئی ڈی پیز نے پٹائی کردی

بنوں (آن لائن) آئی ڈی پیز کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کے ورکروں کی نعرے بازی سے آئی ڈی پیز نے مشتعل ہو کر نعرہ بازی کرنے پر ورکروں کی پٹائی کردی۔ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز ضمانت پر رہا ہو کر باہر آرہے تھے تو پی ٹی آئی کے ورکرز سنٹرل جیل بنوں پہنچے اور گو نواز گو اور عمران خان کے حق میں نعرہ بازی شروع کی جس پر شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز مشتعل ہو کر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر حملہ آور ہو گئے تاہم شمالی وزیرستان متاثرین کے مشران کی مداخلت پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بچا لیا گیا۔
نعرے/ پٹائی

ای پیپر-دی نیشن