گھوٹکی: پولیس کیخلاف احتجاج کرنیوالے ڈاکوﺅں کے گرد گھیرا تنگ ، علاقے کی ناکہ بندی
گھوٹکی (نوائے وقت نیوز)گھوٹکی میں ڈاکوﺅں کے پولیس کے خلاف انوکھے احتجاج کے بعد پولیس نے ان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ڈاکوﺅں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ ایس پی گھوٹکی ابرار حسن کا کہنا ہے کہ پولیس نے کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے ڈاکوﺅں کی غیر قانونی سر گرمیوں میں انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔انہوں نے ڈاکوﺅں کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ان سے کوئی بھتہ طلب نہیں کرتی۔ ڈاکوﺅں کیخلاف کارروائی کیلئے علاقے میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں اور ڈاکوﺅں کے فرار کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ پولیس نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر دی ہے تا ہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ واقح رہے کہ ڈاکوﺅں نے جمعہ کے روز پولیس کے خلاف انوکھا احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس ان سے بھتہ طلب کرتی ہے۔ پیسے نہ دینے پر جعلی مقابلے میں مار دیا جاتا ہے ۔ ڈاکوﺅں نے اس موقع پر بھاری ہتھیار اور راکٹ لانچر بھی اٹھا رکھے تھے۔
گھوٹکی / ڈاکو