بیگم نسیم ولی نے باچا خان مرکز کی ملکیت کیلئے رٹ دائر کردی، اسفند یار، حیدر ہوتی فریق
پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) بیگم نسیم ولی نے باچا خان مرکز کی ملکیت کیلئے عدالت میں رٹ دائر کر دی۔ رٹ میں اسفند یار ولی اور امیر حیدر ہوتی کو فریق بنایا گیا ہے۔ بیگم نسیم ولی نے رٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ باچا خان مرکز میرے نام پر ہے۔مزید برآں آئی این پی کے مطابق عوامی نےشنل پارٹی ولی کی سربراہ بےگم نسےم ولی خان نے کہا ہے کہ باچا خان اور ولی خان کی طرح پختون قوم کےلئے افضل خان لالہ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں‘ بعض لوگ خود کو بہادر پختون کہتے ہیں اےک پٹاخے پھٹتے ہی ملک سے بھاگ جاتے ہیں ‘یہ لوگ بلٹ پروف گاڑیوں مےں پھرکر بھی موت سے نہیں بچ سکتے چاہے یہ آسمان پر کیوں نہ چڑھ جائیں‘ اےک دن سب نے مرنا ہے‘مےں نے ا یک خاتون ہوتے ہوئے ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کےا ‘کبھی بھی پستول نہیں رکھا ‘موت کا اےک دن مقرر ہے ‘مجھے صرف اللہ پر ےقےن ہے۔ وہ ہفتہ کو پشاور پرےس کلب مےں افضل خان لالہ کے کتاب ” دپختنو پہ خاورہ پردے جھگڑہ “ کی تقرےب رونمائی سے خطاب کررہی تھیں۔ بیگم نسیم ولی نے کہا کہ وہ باچا خان اور ولی خان کے عدم تشدد کے فلسفے کے پیروکار ہیں جس طرح باچا خان اور ولی خان نے کرپشن نہیں کی میرا دامن بھی اس سے صاف ہے۔
بیگم نسیم ولی