پولیو اذیتناک مرض، والدین بچوں کو عمر بھر معذوری سے بچانے کیلئے قطرے پلوائیں: مفتی نعیم کی اپیل
کراچی (آن لائن) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ پولیو ایک اذیتناک مرض ہے جو والدین کی لاپرواہی کے بعد بچوں کو لاحق ہونے کی صورت میںان کیلئے زندگی بھرکی اذیت بن جانتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوںکو زندگی بھرکی معذوری اور دوسروںکی محتاجی سے بچانے کےلئے پولیو ویکسین ضرور پلوائیں۔ ملک کے ممتاز علماکرام نے اپنے طور پر پولیو ویکسین کی نامور ڈاکٹرز اور ماہرین طب سے تحقیق کروائی ہے جس کے بعد یہ ثابت ہوچکا ہے کہ پولیو ویکسین میں انسانی صحت کےلئے کوئی مضر اشیاءشامل نہیں ہے اور یہ ویکسین بچوں کو زندگی بھرکی معذوری سے بچانے کے علاوہ دیگر کئی بیماریوں سے بچاتی ہے۔
مفتی نعیم