انسداد دہشت گردی، بھارت چین مشترکہ فوجی مشقیں آج شروع ہونگی
نئی دہلی (آن لائن) انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں بھارت! چین مشترکہ فوجی مشقیں آج سے پونا میں شروع ہونگی۔ 2007ءسے اب تک دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان یہ چوتھی مشترکہ تربیتی مشق ہے۔ 2009ءمیں بھارت نے ایک جنرل کے ویزا کے معاملے پر چین کے ساتھ فوجی مشق سے انکار کردیا تھا۔پانچ برس کے وقفے کے بعد 2013ءمیں یہ فوجی مشقیں دوبارہ شروع ہوئیں۔ یہ 10 روزہ فوجی مشقیں مغربی بھارت کے شہر پونا میں ہوں گی جن کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ دو ہی ماہ قبل متنازع بھارت چین سرحد پر کشیدگی باہمی تعلقات میں تعطل کا باعث بنی۔ تب سے دونوں ملکوں کے سینکڑوں فوجی منعقدہ اجلاس میں شرکت کر چکے ہیں۔ اب آج اتوار کے روز دونوں ملک مل کر انسداد دہشت گردی سے متعلق فوجی مشقوں میں شرکت کر رہے ہیں۔
بھارت چین/ مشقیں