میرپور:پیپلز پارٹی کے نظرانداز اور پرانے ورکروں کا بلاول ہائوس تک لانگ مارچ
میرپور بٹھورو (آن لائن) نوکریوں میں نظر انداز کرنے کے خلاف پیپلز پارٹی کے پرانے ورکروں کا جھوک شریف سے بلاول ہائوس تک لانگ مارچ‘ بلاول بھٹو نوٹس لے کر ہمارے ساتھ انصاف کرے‘ پیپلز پارٹی کارکنوں کا مارچ بٹھورو پہنچنے پر خطاب۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے پرانے ورکروں کو نظر انداز کرنے کے خلاف پرانے ورکروں نے صوفی شاہ عنایت جھوک شریف کی درگاہ سے لانگ مارچ شروع کیا جو بٹھورو پہنچا۔ لانگ مارچ کی قیادت امین زنگیزو میمن‘ وسایو خاصخیلی‘ خالد جتوئی کررہے تھے۔ انہوں نے بٹھورو پہنچنے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 35 سالوں سے پی پی کے کارکن رہے ہیں مگر ہمیں نظر انداز کرکے پارٹی سے جان بوجھ کر نکال دیا گیا ہے ۔نوکریاں دینے کے موقع پر ہمیں نظرانداز کیا گیا، بلاول نوٹس لیں۔