• news

پیرمحل: سانحہ کوٹ رادھاکشن واقعہ میں ملوث 2 افراد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

پیرمحل (نامہ نگار) سانحہ کوٹ رادھاکشن واقعہ میں ملوث دو اہم افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق تھانہ اروتی پولیس اور سٹی پولیس نے رات گئے اچانک چھاپہ مارکر سانحہ کوٹ رادھاکشن کے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث دو اہم افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں افراد آپس میں سگے بھائی بتائے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن