کوٹ رادھاکشن واقعہ پر جدہ میں کرسچن کمیونٹی کا تعزیتی اجلاس، واقعہ پاکستان کیخلاف سازش، مذمت کرتے ہیں : مقررین
جدہ (نمائندہ خصوصی) کوٹ رادھاکشن کے دلخراش واقعہ پر جدہ میں پاکستان کرسچن کمیونٹی نے تعزیتی اجلاس منعقد کیا جس کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان آفتاب کھوکھر تھے۔ تقریب کی صدارت کمیونٹی کے صدر پرویز یوسف نے کی۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اس واقعہ بہت افسوس ہے یہ پاکستان کیخلاف سازش ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ اجلاس سے امیر محمد خان، آفتاب کھوکھر، پیٹرک فلک شیر، اے آر وسیم، سیلوسٹرگوہر، فرانسس سیموئل، چوہدری جیمس، سرور سہیل اور ایف جے ندیم نے بھی خطاب کیا۔