• news

قائداعظم ٹرافی: سوئی گیس، پی آئی اے، حبیب بینک کی ٹیمیں سرفہرست

 سوئی گیس ٹیم کو6 میچز میں سے پانچ میں کامیابی اور ایک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائداعظم ٹرافی گول اور سلور کے چھ مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ جس میں سوئی گیس کی ٹیم 42 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میں جبکہ سلور میں پی آئی اے اور حبیب بنک کی ٹیمیں 42، 42 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ قائد اعظم ٹرافی گولڈ میں شامل 12 ٹیموں میں سے سوئی گیس ٹیم نے 6 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں سے پانچ میں اسے کامیابی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے 42 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ نیشنل بنک کی ٹیم اتنے ہی میچ کھیل کو 41 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ واپڈا کی ٹیم چھ میچوں میں 35 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پورٹ قاسم کے 34، یو بی ایل کے 32، زیڈ ٹی بی ایل کے 19، راولپنڈی ریمز، اسلام آباد لیپرڈز اور کراچی ڈولفنز کے 15، 15 پوائنٹس ہیں۔ لاہور لائنز، ملتان ٹائیگرز اور پشاور پینتھرز کی ٹیموں کے صرف تین تین پوائنٹس ہیں۔ سلور میں گروپ ون میں پی آئی اے ٹیم پانچ میچز کھیل کر ناقابل شکست رہتے ہوئے 42 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اسی گروپ میں کے آر ایل 34 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پاکستان ٹی وی 28 کے ساتھ تیسرے، حیدر آباد ہاکس 18 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ لاہور ایگلز پانچویں اور کوئٹہ بیئرز کی ٹیم چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔ سلور کے گروپ بی میں حبیب بنک کی ٹیم چھ میچ کھیل کر 42 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، سوئی سدرن گیس 34 کے ساتھ دوسرے، سٹیٹ بنک 18 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ بہاولپور سٹیک چوتھے، فیصل آباد ولفز پانچویں جبکہ سیالکوٹ سٹالینز چھٹے نمبر پر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن