• news

خود احتسابی کی قائل ہوں‘ پرفارمنس میں روزبروز بہتری آرہی ہے: ماہ نور

لاہور (این این آئی) سٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ خود احتسابی کی قائل ہوں جس سے میری پرفارمنس میں روزبروز بہتری آ رہی ہے ،خود کو فن کی طالبہ سمجھتی ہوں اور جہاں سے بھی کچھ سیکھنے کو ملے اسے اپنا لیتی ہوں ۔ صاف گو ہوں اور اسی طرح کے لوگوں کو پسند کرتی ہوں ، کبھی کسی سے حسد نہیں کی بلکہ ہمیشہ اپنے دوستوں کی ترقی کےلئے دعا گو رہتی ہوں ۔نیک نیتی سے آگے بڑھ رہی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بہت کم عرصے میں اتنی عزت سے نوازا ہے جس کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن