وفاقی و آزاد کشمیر حکومت، وزارت بجلی کی ایک کھرب روپے سے زائد کی نادہندہ
اسلام آباد(آن لائن) وزارت پانی و بجلی کے وفاقی اور آزادکشمیر حکومت کے ذمہ واجبات ایک کھرب روپے سے بھی بڑھ گئے اور مجموعی طور پر یہ واجبات ایک کھرب 29ارب چار کروڑ 69لاکھ تک پہنچ چکے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت پانی و بجلی نے وفاقی حکومت سے 6097.8 ملین روپے، آزاد جموں و کشمیر حکومت سے 7969.36 ملین روپے وصول کرنے ہیں۔ وزارت پانی و بجلی نے واجبات کی وصولی کےلئے دونوں حکومتوں سے رابطے کر لئے ہیںاور فوری بنیادوں پرمعاملات کو طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واجبات نادہندہ