کراچی : گیارہ یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی
کراچی (آئی این پی ) کراچی کی گیارہ یونین کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی متعدد علاقوں میں تاخیر کا شکار ہوگئی۔ کراچی کے ضلع ایسٹ اور ویسٹ میں گیارہ کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے جس میں دو لاکھ تینتالیس ہزار تین سو سات بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مختلف یونین کونسلوں میں سکیورٹی اہلکاروں اور رضا کار ٹیموں کے بروقت نہ پہنچنے پر مہم تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
کراچی/پولیو مہم