بھارتی چائے کی برآمدات میں 1.5 فیصد کمی ہوئی
ممبئی (اے پی پی) بھارتی چائے کی برآمدات میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 1.5 فیصد کمی ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 146.17 ملین کلو گرام چائے برآمد کی جو کہ گزشتہ سال کے اسے عرصہ کے مقابلے میں 1.5 فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال ستمبر کے دوران بھارتی چائے کی پیداوار میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا اور ستمبر کے دوران چائے کی پیداوار 1.58 ملین کلو گرام رہی۔