یمن: سابق صدر کی سیاسی جماعت کے تمام کھاتے منجمد کرنے کا حکم
صنعاء(اے پی پی) یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی سیاسی جماعت جنرل پیپلز کانگریس کے تمام بنک کھاتے منجمد کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے ملک کے تمام سرکاری اور نجی بنکوں کو ایک صدارتی فرمان کے ذریعے علی صالح کی جماعت کے کھاتے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔صدارتی فرمان میں بنکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کے ذاتی دستخطوں کے بغیر پیپلز کانگریس کے کسی دوسرے رہنما کے دستخطوں کے چیک وصول نہ کیے جائیں اور نہ ہی کسی کو رقوم جاری کی جائیں۔واضح رہے یمنی صدر خود بھی پیپلز کانگریس کے نائب صدر ہیں۔
کھاتے/منجمد