اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے اٹارنی کی تقرری کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے اٹارنی کی تقرری کیلئے دائر درخواست کی سماعت (آج) پیر کو ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ایک رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت میں یہ درخواست ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے صدر نصیر احمد کیانی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے سید نایاب حسن گردیزی اور محسن اختر کیانی عدالت میں پیش ہوں گے۔ گذشتہ سماعت پر وزارت داخلہ کے سیکرٹری نے عدالت کو یقین دہانی کروائی تھی کہ اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے سمری تیار کی جاچکی ہے اور اٹارنی کی تقرری کیلئے نام بھی تجویز کرلئے گئے ہیں۔ اٹارنی کی تقرری کیلئے فائنل نام عدالت میں پیش کردئیے جائیں گے۔
اٹارنی /سماعت