بنگلہ دیش: حجاب پر پابندی کا حامی پروفیسر تشدد سے قتل، طلبا‘اساتذہ کا احتجاج
ڈھاکہ (اے ایف پی) مغربی بنگلہ دیش میں کئی برس قبل طالبات کو حجاب کی پابندی کی حمایت کرنے والے پروفیسر سیف الاسلام کو مینہ اسلام پسندوں نے تشدد کر کے قتل کر دیا جس کے خلاف راجشاہی شہر میں طلباءاور اساتذہ نے سڑکیں بند کر کے احتجاج کیا۔ بتایا جاتا ہے عمرانیات کے پروفیسر کو راجشاہی یونیورسٹی کے قریب تشدد بنایا گیا۔ وہ باﺅل فرقہ کے پیروکار تھے جو کسی بھی مذہب کی نسبت انسانی حقوق کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ پولیس کمشنر محبوب الرحمن نے میڈیا کو بتایا تفتیش کر رہے ہیں۔ یہ پوائنٹ قابل توجہ ہے اسلام پسندوں نے یہ کارورائی کی ہو گی۔ انصارالاسلام نامی تنظیم کے ترجمان نے ذمہ داری قبول کر لی۔