اٹلی: وزیر اعظم کےخلاف مظاہر جھڑپوں میں بیسیوں افراد زخمی
مےلان (آئی اےن پی) اٹلی میں ملازمتوں کے قوانین میں مجوزہ تبدیلی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے، میلان میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میںدرجنوں افراد زخمی ہو گئے۔عالمی مےڈےا کے مطابق اٹلی میں طلبا نے وزیر اعظم میتیو رینزی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ جس کے دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں میں متعدد افرادزخمی ہوئے۔ وزیر اعظم کے تجویز کردہ قوانین میں ملازموں کا غیر قانونی برطرفی کے خلاف عدالت میں جانے کا حق ختم کر دیا جائے گا۔
اٹلی مظاہرہ