• news

عراق : داعش سے مقابلہ کےلئے خواتین بھی میدان میں آ گئیں”بنات الحق“ تنظیم قائم

بغداد (اے پی پی) عراق میں داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے خواتین نے بنات الحق کے نام سے تنظیم قائم کردی۔ذرائع ابلا غ کے مطابق اس تنظیم میں الانبار کے قبائل سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ساتھ ساتھ کرد خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ تنظیم الانبار کے داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو واگزار کرانے اور داعش کے عسکریت پسندوں کو نکال باہر کرنے کے لیے فوج کے شانہ بشانہ لڑ رہی ہے۔اس تنظیم کو الانبار کے قبائل کی بھرپور حمایت اور مدد بھی حاصل ہے۔واضح رہے کہ الانبار میں خواتین کی یہ پہلی تنظیم ہے جس نے داعش کےخلاف جنگ میں باضابطہ حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس تنظیم کی خاتون جنگجوو¿ں کو مقامی قبائلی کمانڈروں نے جنگی تربیت فراہم کی ہے۔
داعش/خواتین

ای پیپر-دی نیشن